Bail اور prole
ضمانت یعنی Bail اور Parole یعنی مشروط رہائی میں فرق:
مذکورہ دونوں الفاظ ضابطہ فوجداری یعنی Cr.P.C کا حصہ ہیں اور فوجداری قانون میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ ان دونوں Concepts میں کسی شخص کو قید سے رہائی ملتی ہںے مگر دونوں کے تحت رہائی میں فرق ہںے۔
جب کسی شخص پر ابھی تک کسی مجاز عدالت سے ٹرائل کے ذریعے کوئی جرم ثابت نہیں ہںوتا تو وہ ملزم کہلاتا ہںے۔ملزم پولیس تفتیش کے بعد جب جوڈیشل ریمانڈ کے تحت جوڈیشل لاک اپ میں چلا جاتا ہںے تو عدالت اسے ضمانت پر رہا کرسکتی ہںے۔
اس عمل کے دوران کوئی دوسرا شخص/اشخاص عدالت کو اپنی ضمانت دیتے ہیں کہ اگر یہ ملزم عدالت میں ٹرائل میں پیش نہ ہںوا تو ہںم اس کے ذمہ دار ہںونگے۔ عدالت اگر مطمئن ہںوجائے تو ملزم کو ضمانت پر رہا کرسکتی ہںے مگر اس شخص نے جو جرم کیا ہںوتا ہںے اس کا ٹرائل ابھی باقی ہںوتا ہںے۔
اب ہںم Parole کو دیکھتے ہیں۔
جب کسی ملزم پر عدالت مجاز میں ٹرائل کے ذریعے جرم ثابت ہںوجائے تو وہ ملزم نہیں بلکہ مجرم کہلاتا ہںے اور سزا کے لیے جیل منتقل کردیا جاتا ہںے۔ جب ایک مجرم جیل میں سزا کاٹ رہا ہںوتا ہے اور سزا کا زیادہ حصہ گزر جاتا ہںے اور تھوڑا حصہ باقی رہ جاتا ہںے تو اسے جیل قوانین کے تحت Parole پر رہا کیا جاسکتا ہںے۔ Parole ایک ایسا عمل ہںے جس میں مجرم کو جیل سے رہا کرکے کسی شخص یا ادارے کے حوالے کردیا جاتا ہںے مگر مجرم نے اس شخص یا ادارے کے پاس رہ کر اپنی باقی ماندہ سزا طے شدہ شرائط کے تحت پوری کرنی ہوتی ہںے۔ Parole پر رہائی کی کئی وجوہات ہںوسکتی ہیں جیسا کہ جیل میں مجرم کا اچھا کردار، عمر رسیدہ مجرم، عورت مجرم، جیلوں میں قیدیوں کے لیے جگہ کی قلت وغیرہ...!
No comments