7/51 7/50 (in Urdu) 107/151 and 107/150
قانون جان کر جیئں.!!
عموما" سننے میں آتا ہے فلاں فلاں کو
پولیس نے 7/51 میں بند کر دیا ہے تو آج جانیۓ یہ 7/51 ہے کیا؟؟
107/151
107 نقص امن سے متعلقہ crpc کے باب سے ہے اور جرم کے ہونے سے پہلے روکنے سے متعلقہ ہے، پولیس کو جب خدشہ ہو کہ نقص امن ہو سکتا ہے تو وہ اگر گرفتار کر لے تو اس اختیار کا زکر 151 ض ف میں ہے اور گرفتار نہ کرے تو زیر دفعہ 150 ض ف کا کلندرہ بنا کر مجسٹریٹ کو بھجوا دیا جاتا ہے وہاں دو راستے ہیں قانون کے مطابق جج صاحب 112 ض ف کا نوٹس دیں گے اور کونٹیسٹ کی صورت میں 117 ض ف کی انکوائری کریں گے اور اس دوران بھی ضمانت نامہ لیں گے جسے ہم کچا مچلکہ بھی کہتے ہیں اور اگر باونڈ کرنا ہو تو پکا مچلکہ بھی ہو سکتا ہے بعد از انکوائری یا دونوں فریقین اگر راضی نامہ لکھ دیں تو 119 ض ف میں ڈسچارج ہو جائے گا..!!!!!

No comments